سعودی عرب میں کل رمضان کا چاند دیکھا جائے گا

ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاندکل بروز اتوار کی شام دیکھنے کی اپیل کی ہے ۔ سپریم کورٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں جس شخص کو بھی ماہ رمضان کا چاند دکھائی دے وہ اپنی گواہی قریب ترین عدالت میں دے۔ مزید کہا گیا کہ چاند دیکھنے کی گواہی کے لیے عدالت تک جانا ممکن نہ ہو تو قریبی سینٹر سے ٹیلی فون پر چاند دیکھنے کی شہادت کے بارے میں اطلاع دیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں یکم رمضان11 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے، عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں