فلسطین میں اسرائیلی جارحیت ، 24گھنٹوں کے دوران مزید 85افراد شہید، 130زخمی
غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے ظلم رک نہ سکا، تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 85 فلسطینی شہید جبکہ 130 زخمی ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 31 ہزار 45 فلسطینی شہید جبکہ 72 ہزار 654 زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں 72 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں روزانہ اوسطاً 63 خواتین شہید ہوتی ہیں۔انروا کے مطابق روزانہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں 37 مائیں شامل ہوتی ہیں جو اپنے پیچھے اپنے بچے اور خاندان چھوڑ جاتی ہیں۔
Load/Hide Comments


