پی ایس ایل: لاہور کو شکست دیکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اگلے مرحلے میں پہنچ گئی
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے ہرا کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔167 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری گیند پر چھکا مارکر حاصل کیا۔ کوئٹہ کی جیت کے ساتھ کراچی کنگز اگلے مرحلے میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا۔لاہور قلندرز کی ٹیم میں 2 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔قلندر کے فخر زمان میچ کیلئے دستیاب نہیں، وہ گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، کپتان شاہین آفریدی نے 55 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 59 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے اور اگلے مرحلے میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہے۔یاد رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دت کر پلے آف میں جگہ بنائی۔