ورلڈ ٹائٹل تک رسائی کے لیے مزید ایک فائٹ لڑنا ہے، محمد وسیم

کوئٹہ:انٹر نیشنل باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ رواں سال ستمبر میں مزید ایک فائٹ لڑنا ہے تاکہ ورلڈ ٹائٹل تک پہنچ سکوں اس آئی بی ایف ریکنگ کی ٹاپ ٹو پوزیشن خالی ہے تاہم فلپائنی باکسر میرا سامنا نہیں کرنا چاہتا میگرامو کو ہراچکا ہوں تاہم دوبارہ چیلنج کرنے کا ارادہ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے آن لائن نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا کوئٹہ کے رہائشی انٹر نیشنل باکسر محمد وسیم ورلڈ ٹائٹل سے ایک قدم کی دوری پر ہے انہوں نے کہا کہ قازقستان میں ورلڈ ٹائٹل کیلئے فائٹ عالمگیر وباء کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے حالانکہ میں اس وقت فام میں تھا لیکن کورونا کی وجہ سے واپس پاکستان آنا پڑا انہوں نے کہا کہ رواں سال ستمبر میں مزیدایک فائٹ لڑنا ہے کیونکہ اس وقت آئی بی ایف ریکنگ کی ٹاپ ٹو پوزیشن خالی ہے مگر فلپانئی باکسر جیسن ماما میرا سامنا نہیں کرناچاہتا محمدوسیم نے کہا کہ ورلڈ ٹائٹل کیلئے تیاری اسکاٹ لینڈ میں کروں گا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہے لیکن باکسنگ اب خالی ایریا میں ہوگی اس سے قبل ڈبلیو بی او کے گیمل میگرامو کو ہراچکا ہوں تاہم اس کو دوبارہ چیلنج کرنے کاارادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں