پی ایس ایل 9، اسامہ میر ایک ایڈیشن میںسب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی قرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کے لیگ اسپنر اسامہ میر نے پی ایس ایل میں ایک نیا ریکارڈ بنا لیا،کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطا نز نے پہلے کھیل کر 4 وکٹوں پر185رنز بنائے۔ڈیوڈولی اور اسامہ میر نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جب کہ عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ تو ملتان سلطانز نے 79 رنز سے جیت لیا تاہم اس میچ میں اسپنر اسامہ میر نے محمد وسیم جونئیر کی وکٹ لیکر تاریخ رقم کردی۔تفصیلات کے مطابق اسامہ میر ایک ایڈیشن میں بطور اسپن باو¿لرز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔اسپنر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 3.5 اوورز کے دوران 22 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے عمیر یوسف، محمد عامر اور محمد وسیم کو آو¿ٹ کیا۔اسامہ میر نے پی ایس ایل نائن میں 21 وکٹیں حاصل کرکے گزشتہ ایڈیشن میں 20 وکٹیں لینے والے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں