نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان، پی سی بی نے شیڈول جاری کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورے کا شیڈول جاری کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔سیریز کے پہلے 3 میچز 18 اپریل، 20 اپریل اور 21 اپریل کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام 5 میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے، پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں سستے نرخوں پر مقرر کی جائیں گی تاکہ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔اسی سال کے آخر میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 10 وائٹ بال میچ کھیلنے کے لیے پاکستان آئی تھی، یہ میچز لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں