بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین اور افسران کے تبادلوں پر پابندی عائد کردی
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین اور افسران کے تبادلوں پر پابندی عائد کردی ۔محکمہ سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین اور آفیسران کے تبادلوں پر پابندی عائد کردی گریڈ 21 تک کے تمام محکموں کے آفیسران کے تقرر و تبادلہ پر تا حکم ثانی پابندی عائدہوگی ،وزیراعلی بلوچستان کی ہدایات پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔
Load/Hide Comments


