امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک کیخلاف کریک ڈاﺅن کا بل منظور کرلیا گیا
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک کیخلاف کریک ڈاﺅن کا بل منظور۔ امریکی ایوان نمائندگان میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کیخلاف کریک ڈاﺅن بل منظور کرلیا گیا۔ ٹک ٹاک پر کریک ڈاﺅن بل کے حق میں 352 اور مخالفت میں 65 وٹ آئے۔ ٹک ٹاک پر کریک ڈاﺅن کا بل منظوری کیلئے اب امریکی سینیٹ میں جائے گا۔ چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک ایپ سے علیحدگی کیلئے 165 دن دیے گئے ہیں۔ ٹک ٹاک سے علیحدہ نہ ہونے پر بائٹ ڈانسٹ کی ویب ہوسٹنگ سروس روک دی جائیں گی۔ امریکا کو خدشات ہیں چینی ایپ ٹک ٹاک سے حساس معلومات چوری کی جاسکتی ہیں۔
Load/Hide Comments


