ترکیہ میں سحری پر جگانے والا خواتین کا گروپ میدان میں آگیا
انقرہ(این این آئی)ترکیہ میں سحری پر جگانے والے خواتین کے گروپ سے کچھ لوگ خوش جبکہ کچھ ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوسرے دن کی سحری کے وقت خواتین کے ایک گروپ نے ترک ریاست مارسین کے ساحلی علاقے میں ڈھول بجا کر اور نغمے گا کر رہائشیوں کو جگایا۔خواتین کا یہ بینڈ کئی سالوں سے لوگوں کو ڈھول بجا کر سحری کے لیے جگا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


