بحری جہازوں پر حملے تیز کریں گے، ترجمان حوثی فوج یحییٰ سریع
واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں نے اپنے زیرِ قبضہ علاقوں سے بحیر احمر میں تجارتی جہاز پنوکیو کی طرف دو اینٹی شپ بیلسٹک میزائل فائر کیے اور مزید کہا کہ اس حملے میں کوئی زخمی یا نقصان نہیں ہوا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے ایران سے منسلک حوثی باغیوں کے ایک فوجی ترجمان نے ٹیلی ویژن تقریر میں حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ حوثی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یہ گروپ غزہ میں جنگ کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِیکجہتی کے لیے اسلامی مقدس مہینے رمضان میں اپنی فوجی کارروائیوں میں اضافہ کرے گا۔
Load/Hide Comments


