کراچی، لاپتا افراد کے متعلق تحقیقات میں پیشرفت نہ ہونے پر ڈی جی انوسٹی گیشن طلب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق تحقیقات میں پیشرفت نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی انوسٹی گیشن کو طلب کیا، عدالت نے شرافی گوٹھ سے لاپتا ہونے والی مریم، فیصل اور علی کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات دی ۔ علاوہ ازیں عدالت نے لاپتا افراد عبداللہ، حماد، مختار، عرفان اور دیگر کی بازیابی کا حکم بھی دے دیا ہے۔یاد رہے کہ 12 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے کیس میں پولیس نے 3 شہریوں کی گرفتاری ظاہر کردی تھی۔پولیس رپورٹ کے مطابق آفتاب احمد بروہی مقدمے میں نامزد تھا اسے گرفتار کیا گیا، بوٹ بیسن سے لاپتا حسن علی مگسی اور زردار خان بھی پولیس کو مطلوب تھے، دونوں شہری بازیاب ہو کر گھر واپس آگئے ہیں۔پولیس نے مسنگ پرسنز کی بازیابی سے متعلق رپورٹس عدالت میں جمع کرادیں جس میں پولیس نے تینوں افراد کی گرفتاری ظاہر کردی، اس میں بتایا گیا کہ تینوں ہی شہری پولیس کو مطلوب تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں