زمرک اچکزئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل، پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن نے پی بی 50 قلعہ عبداللہ کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ تک کامیاب امیدوار زمرک اچکزئی کا نوٹفکیشن معطل رہے گا۔ ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کے دوران گزشہ ووٹنگ کے آر او سمیت کسی عملے کو کوئی ذمہ داری نہیں دی جائے، الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
Load/Hide Comments


