یونیورسٹی آف قطر نے مفتی عبدالرحمن شاہوانی کو بلوچی زبان کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر کردیا

کوئٹہ (آن لائن) حکومت قطر نے یونیورسٹی آف قطر کے توسط سے کوئٹہ کے معروف مذہبی اسکالر مفتی عبدالرحمن شاہوانی کو بلوچی زبان کے لئے اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے تفصیلات کے مطابق 2015 سے حکومت قطر نے دنیا کے مختلف زبانوں میں لکھی گئی کتابوں کو ان زبانوں سے عربی اور عربی سے دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنے پر ترجمے کے شعبے میں دیا جانے والا دنیا کے سب سے بڑے اعزاز "حمد بین الاقوامی ایوارڈ” برائے ترجمہ کا اجرا کر رکھا ہے رواں سال 2024 میں بلوچی زبان کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے واضح رہے کہ ہر سال عربی سے انگریزی اور انگریزی سے عربی کے علاوہ ایک مرکزی زبان کا انتخاب کیا جاتا ہے اور متعدد ضمنی زبانیں بھی منتخب کی جاتی ہیں۔ سن 2024 کی منتخب زبانوں میں بلوچی زبان کو بھی شامل کرکے مفتی عبدالرحمن شاہوانی کو کوارڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے جو بلوچی زبان اور مفتی عبدالرحمن شاہوانی کے لئے اہم اعزاز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں