غزہ میں غذائی قلت کے نتیجے میں 27 بچے چل بسے، اسرائیلی حملوں میں 69 افراد جاں بحق
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں غذائی قلت کے نتیجے میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہوگئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 69 افراد شہید ہوچکے ہیں جس کے بعد غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہزار 341 ہوگئی ہے۔ فلسطینی وزار ت اطلاعات کے مطابق غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 133 تک پہنچ گئی ہے جبکہ غزہ میں تقریباً 7 ہزار افراد یا تو ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا پھر لاپتا ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں داخلے کے لیے نئی پابندیاں لگا دی ہیں اور مسجد اقصیٰ میں داخلہ اجازت نامے اور میگنیٹک کارڈ سے مشروط کردیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ کے اطراف 3 ہزار پولیس اہلکار بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


