کندھکوٹ تا کشمور نو گو ایریا بنا ہوا ہے، آئے روز اغوا اور قتل و غارت معمول بن گیا
اوستا محمد(یو این اے )کندھ کوٹ کشمور نو گو ایریا بنا ہوا ہے وزیر اعظم ۔صدر پاکستان سپریم کورٹ اور ادارے کہاں گئے، آئے روز لوگوں کو اغوا کر کے انہیں زخمی کرنا، قتل کرنا، تاوان لینا ان کی دیدہ دلیری سے وڈیو وائرل کرنا حکومت کی ناکامی ہے۔ رپورٹ تفصیلات کے مطابق ریاست کے اندر ریاست قائم ہے ملک کے سربراہ سیاست دان اپنے کرسی کی خاطر ان ڈاکووں اور ڈاکوﺅں کی سر پرستی کرنےوالوں کے آگے بے بس ہیں، صدر پاکستان، وزیراعظم، وزیر قانون اور ادارے کہاں ہیں، سپریم کورٹ کیوں خاموش ہے، آئے روز اغوا کر کے لوگوں سے ظلم کرتے ہیں ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ ریاست میں ریاست قائم ہو گیا ہے ڈاکو لوگوں سے لاکھوں رپے لیکر چھوڑتے ہیں اگر پیسے نہیں دیتے تو ان کو ہاف فرائی فل فرائی کر کے انہیں قتل کر کے پھینک دیتے ہیں لیکن وہاں کوئی کاروائی نہیں ہوتی ہے کیوں ؟ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے انڈیا میں کشمیریوں پر ظلم ہوتا ہے اسی طرح کشمور اور کندھ کوٹ صادق آباد کے کچے کے علاقے میان ہو رہا ہے۔اس معاملے میں مبینہ طور پر پولیس مکمل طور پر ملوث ہیں دو ایس ایس پی نے واضح کیا کہ پولیس والے ملوث ہیں ہمیں کاروائی کرنے سیاستدان نہیں کرنے دیتے ہیں سپریم کورٹ سے عوامی حلقوں نے اپیل کیا کہ وہ سومو نوٹس لیکر اقدام کریں۔


