جامع بلوچستان کو دانستہ طور پر مالی بحران کا شکار بنایا، مستقبل سے کھیلنے نہیں دینگے، ترجمان بی ایس او

کوئٹہ(ااتنخاب نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے مادرے علمی جامعہ بلوچستان سمیت بلوچستان کے دیگر تمام یونیورسٹیوں کو ریاست کی طرف سے دانستہ طور پر مالی بحران کا شکار بنایا گیاہے تاکہ بلوچستان کے تعلیمی ادارے زبو حالی کا شکار بنیں اور علم کے روشنی پھیلانے والے چراگ بجھ جائین بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ جامعہ بلوچستان کے ملازمین کو پچھلے تین مہینے سے تنخوہواں کی عدم عدائیگی کا سامنا ہے ترجمان نے مزید کہا کے جامعہ بلوچستا ن سمیت بیوٹمز اور بلوچستان کے دیگر تعلیمی اداروں کو حکمرانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مالی اور انتظامی بحرانوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے مگر نااہل اور کرپٹ حکمران ٹس سے مس نہیں ہوتے ہیں ترجمان نے مزید کہا کے حکمرانوں کی عدم دلچسپی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کے بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو مزید مالی اور انتظامی بحرانوں شکار بنا کر بلوچستان کے آنے والے نوجوان نسل کو تعلیمی زیور سے محروم رکھا رہا ہے۔ترجمان نے واضع اور دو ٹوک موقف اپناتے ہوے کہا کے بلوچستان کے تعلیمی اداروں کی دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاے گا۔ ترجمان نے حکومت وقت سے بلوچستان مادرے علمی جامعہ بلوچستان سمیت کے بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں کے مالی اور انتظامی بحرانوں کے فوری طور پر خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہو جلد از جامعہ بلوچستان کے ملازمین کے تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جانے کا پرزور مطالبہ کیا اور واضع اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کے بی ایس او پجار بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے مستقبل سے کسی بھی قوت کو کھیلنے کا اجازتِ نہیں دے گا بی ایس او پجار جامعہ بلوچستان کے ملازمین کے جائز مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتا ہے ترجمان نے مزید کہا کہ تہذیب یافتہ معاشروں میں استاد کی اہمیت و لاج ہوتی ہیں لیکن بد قسمتی سے جامعہ بلوچستان کے پروفیسر صاحبان اور دیگر ملازمین اپنی تنخواہوں کے لیے گزشتہ کئی مہینوں سے سراپا احتجاج ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ان تعلیمی اداروں کو بنانے کے لیے ہمارے اکابرین نے بڑی محنت جدوجہد کی ہے بلوچ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن پجار ہر فورم پہ جامعہ بلوچستان اساتذہ اور ملازمین کے شانہ بشانہ ہوگی اور موجودہ حکومت پہ زور دیتی ہے کہ وہ فلفور جامعہ بلوچستان کی مالی بحران کو حل کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں