سینیٹ انتخابات، جان محمد بلیدی پیپلز پارٹی اور این پی کے مشترکہ امیدوار نامزد

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ کے جنرل انتخابات کے لیے ناموں کی منظوری دے دی۔ پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے بلوچستان سے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق ایمل ولی خان پی پی اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ جان محمد بلیدی پی پی اور این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ میر چنگیز خان جمالی اور سردار عمر گورگیج پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ خواتین نشستوں پر مسز عشرت بلوچ اور کرن بلوچ پیپلز پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔ جنرل نشست کے لیے میر چنگیز جمالی، سردار عمر گورگیج، اعجاز احمد بلوچ اور حاجی لعل محمد جتک کو ٹکٹ جاری۔ ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے بلال احمد مندوخیل اور طارق مسوری کو ٹکٹ جاری۔ خاتون نشست کے لیے مسز عشرت بلوچ کو ٹکٹ جاری کردیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں