پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں لگی آگ بجھا دی گئی
پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں لگی آگ بجھا دی گئی، فائربر یگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا۔ تفصیلات کے مطابق آگ مریم اورنگزیب کو الاٹ فلیٹ نمبر 302 میں لگی، آگ کے باعث دھواں اردگرد کے کمروں میں بھی پھیل گیا مریم اورنگزیب کے 2 ملازمین کو بروقت ریسکیو کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی پارلیمنٹ لاجز پہنچے جہاں انہوں نے ڈائریکٹر لاجز سے استفسار کیا آگ کیسے لگی، جس پر ڈائریکٹر لاجز نے کہا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ آگ کیسے لگی، ملازم کے مطابق آگ گیلری میں لگے گیزر سے لگی۔
Load/Hide Comments