سپریم کورٹ میں ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کیخلاف کیس کی سماعت

اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ میں ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کیخلاف کیس کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کا 6 مارچ کی عدالتی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیاہے جس میں کہاگیاہے کہ عوام کو آزادانہ طور پر ممنوعہ اسلحہ لہرانے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، بظاہر پولیس، صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس اور وزارت داخلہ لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی،۔شادی ہالز، بازاروں، سکولز حتیٰ کہ ہسپتالوں کے باہر بھی ایس ایم جیز کھلے عام نظر آتی ہیں، ڈالوں میں مجرمانہ مقاصد کیلئے اسلحہ اٹھائے لوگ نظر آتے ہیں لیکن پولیس انھیں نظر انداز کرتی ہے،قانون کی پاسداری کرنے والے شہری اسلحہ کی نمائش سے خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں،ایسے ماحول میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کی مثال والی فضا پیدا ہوتی ہے، عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں