شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار جاں بحق، 6مشتبہ افراد ہلاک
اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں مشتبہ افراد کی جانب سے سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، مشتبہ افراد نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، گاڑی کی چیک پوسٹ کو ٹکر کے بعد متعدد خودکش حملے کیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خودکش حملوں کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیاجبکہ کلئیرنس آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف نے تمام 6مشتبہ افراد کو جہنم واصل کر دیا۔فائرنگ کے تبادلے میںلیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن محمد احمد بدر سمیت7افراد جاں بحق ہو گئے۔
Load/Hide Comments


