پی سی بی کی جانب سے ہیڈ کوچ کی آفر، شین واٹسن نے موجودہ عہدہ برقراررکھنے کا فیصلہ کیا،کرکٹ سائٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )شین واٹس کو ہیڈ کوچ کا عہدہ دینا چاہئے تھے جس پر کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے رپورٹ جاری کی ، سوشل میڈیا پر پی سی بی کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کیلئے شین واٹسن کو 20لاکھ ڈالر ز کی آفر دینے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔شین واٹسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے قومی ٹیم کا کوچ بننے کے بارے میں پی سی بی سے گفتگو کی۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے فی الحال اپنی موجودہ کوچنگ اور کمنٹری کی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے کا انتخاب کیا ہے۔شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کے علاوہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میچز کی کمنٹری بھی کرتے ہیں، اس کے علاوہ وہ میجر لیگ کرکٹ میں سان فرانسسکو یونیکورنز کے ساتھ ہیڈ کوچنگ کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں