گوادر میں 20 روز بعد بھی بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی، شہر میں امراض پھوٹنے کا خدشہ
گوادر (بیورو رپورٹ) گوادر شہر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کو 20 دن مکمل ہوگئے ہیں لیکن ابھی بھی شہر میں جگہ جگہ بارشوں کا پانی کھڑا ہے جبکہ گھروں میں بھی پانی جمع ہونے کی بھی شکایتیں موصول ہوئی ہیں جنہیں تاحال صاف نہیں کیا گیا ہے۔ نکاسی آب آپریشن کو دو ہفتہ مکمل ہونے والے ہیں لیکن اب تک شہر اور متاثرہ گھروں میں جمع پانی کو فوری طورپر صاف نہیں کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پانی کے نکاس کو ممکن بنانے کے لئے جن گلیوں اور سڑکوں کو توڈ کر پانی کے نکاس کے لئے راستے بنائے گئے تھے ان کو بھی ٹھیک نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے متعدد رہائشی علاقوں کے مکینوں کو آمدورفت کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم بارشوں کے بعد جمع پانی میں سے مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے جس سے شہر میں وبائی امراض بھی پھوٹ پڑنے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


