قلعہ عبداللہ میں 5 مختلف فیڈر پر سو سے زائد کھمبوں کے تار چوری، کئی علاقوں کی بجلی منقطع

قلعہ عبداللہ (یو این اے) قلعہ عبداللہ میں5 مختلف فیڈر پر 100 سے زائد کھمبوں کے تار چوری ہوگیاجس کے باعث کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی،تفصیلات کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ میں چوروں نے 100 کھمبوں سے تاریں چوری کرکے کئی علاقوں کو تاریکی میں ڈبو دیا، واپڈا نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انتظامیہ سے کاروائی کی توقع ظاہر کی ہے 5 مختلف فیڈرز میں مسے زئی، شیلاباغ، حبیب زئی اور دیگر شامل ہیں جس سے نامعلوم چوروں نے گزشتہ ایک ماہ میں وقتا فوقتا 100 سے زائد کھمبوں کے تار چوری کئے اور مختلف علاقوں کو مکمل طور پر تاریکی میں ڈبو دیا اطلاع ملنے پر واپڈا حکام نے نامعلوم چوروں کے خلاف لیویز تھانہ قلعہ عبداللہ اور چمن میں کاروائی کے لئے درخواست دی اور ایف آئی آر درج کرلی ہے واپڈا حکام نے ضلعی انتظامیہ سے کاروائی کی توقع کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ چوری کی تفتیش اور پیشرفت کے لئے وہ انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں تاہم ابتک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے یاد رہے کہ قلعہ عبداللہ میں ایسے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جس کی اہم وجہ نشے کے عادی افراد کی بڑھتی وجہ بھی قرار دیا ہے تاہم دوسری جانب ایک ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس گھنانے عمل میں مقامی کھباڑ کے خریدار بھی ملوث ہیں جن کے دکانوں پر چوری شدہ اشیا سرعام ملتے ہیں اور انتظامیہ اس کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں