وزیر اعلیٰ پختونخوا کی اڈیالہ بغیر پروٹوکول آمد، عمران خان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(انتخاب نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے کی ملاقات 30منٹ تک جاری رہی جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے۔ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، علی امین گنڈا پور بغیر سرکاری پروٹوکول آئے اور واپس روانہ ہوئے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال کر تبادلہ خیال اور بات چیت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں