انڈونیشیا میں کورونا وائرس کو گالیاں دینے کے مقابلے کا انعقاد

انڈونیشیا:کورونا وائرس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے لوگ مختلف طریقے استعمال کر رہے ہیں مگر انڈونیشیا میں اس وائرس کو شکست دینے کے لیے سب سے منفرد طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔
یوگیا کارٹا میں جاواساٹرا کلچر موومنٹ ایک عالمی مقابلے کا انعقاد کرانے جا رہی ہے، جس میں لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ ہو اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے اس وائرس کو گالیاں دیں۔
مقابلے کا انعقاد کرنے والی تنظیم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہمارے دل میں جذبات ہوتے ہیں۔ ہمیں ایک مصیبت کا سامنا ہے، اس صورتحال سے متعلق ہمارے اندر غصہ پایا جاتا ہے اور اگر ہمارے اندر اگر کوئی حیا نہ ہو تو ہو سکتا ہے کہ ہم خدا کو بھی ہزاروں گالیاں دے ڈالیں۔
اس مقابلے میں جیتنے والے کو بادشاہ کو گالیاں دینے کے ٹائٹل سے نوازا جائے گا اور اس کے علاوہ اسے کافی کا ڈبہ، تین کتابیں، گالیوں کا مقابلہ جیتنے کا سرٹیفکیٹ، ایک ٹی شرٹ، روزانہ کی استعمال کی اشیا اور ایک لائٹر بھی دیا جائے گا۔
ایک ویڈیو میں ایک شخص کو جیونیس زبان میں کورونا وائرس کو گالیاں دیتے ہوئے کہتا ہے ’ہے کورونا وائرس، تم کتے ہو! تم نے میرے دوستوں کا روزگار چھینا ہے، اب وہ کوئی کام نہیں کر رہے ہیں۔
اتوار تک انڈونیشیا میں اس وائرس کے متاثرین کی تعداد 75 ہزار سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں