ایک جماعت شرپسند عناصر کے ساتھ ملی ہوئی ، توہین آمیز مہم چلائی چلا رہی ہے،عطاءتارڑ

لاہور(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی، عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق اہلکاروں کے خلاف توہین آمیز مہم ناقابل برداشت ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہداءکے خاندانوں کے ساتھ ہم ہر وقت کھڑے ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عطا ءتارڑ نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے شہداءکے خلاف توہین آمیز مہم چلائی جا رہی ہے، ، ملک ہے تو سیاست ہے، سیاسی مفادات کی خاطر پاکستان مخالف مہم قابل مذمت ہے، ایک سیاسی جماعت شر پسند عناصر کے ساتھ ملی ہوئی ہے جو پاک فوج کا مذاق بنا رہی ہے اور توہین آمیز مہم چلا رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہم میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، اکانومی کے حوالے سے وزیراعظم روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کرتے ہیں، غریب عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنا ہے، معیشت کو درپیش مسائل فوری حل کے متقاضی ہیں، حکومتی اخراجات کم کرنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی جرائد نے وزیر خزانہ کی تعیناتی کو سراہا ہے، وزیراعظم نے میثاق مفاہمت کی بات کی ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہے تو پاکستان میں آکر کریں، آئی ایم ایف کی عمارت کے سامنے احتجاج کا کیا مطلب ہے؟ ہم چاہتے ہیں اتفاق اور سلوک کے ساتھ اس ملک کو آگے لیکر چلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں