نگہبان رمضان پیکج تاریخ کا پہلا پروگرام قرار، چونسٹھ لاکھ افراد تک ترسیل ریکارڈ ہے، مریم نواز

لاہور(انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے نگہبان رمضان پیکج میں شفافیت کیلئے کیو آر کوڈ پرنٹ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے۔انہوںنے کہا کہ خدمت کا سفر نئے جذبے کے ساتھ شروع ہوچکا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو معاشی ریلیف کیلئے تمام ممکنہ اقدام کریں گے، 64 لاکھ افراد کو رمضان پیکج کی ترسیل ن لیگ کا ریکارڈ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نگہبان رمضان پیکج پنجاب کی تاریخ کا پہلا پروگرام قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں