ملک کے بیشتر علاقوں میں 100سے زائد گیس کنکشن منقطع، لاکھوں کا جرمانہ عائد

لاہور(انتخاب نیوز) سوئی نادرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی جاری، پنجاب ، کے پی، اسلام آباد میں 100گیس کنکشن منقطع کر دیے گئے جبکہ 11لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔، پشاور اورکرک میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 37کنکشن منقطع ہوئے علاوہ ازیں ترجمان نے بتایا کہ پشاور اور کرک میں مزید 10لاکھ کے جرمانے کیے گئے اور 3مقدمات درج کئے گئے۔ ساہیوال، ملتان اور بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 30کنکشن منقطع کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں