سورٹھ، سسی لوہار اور کارکنان کی گرفتاری کیخلاف جسقم کا سندھ بھر میں احتجاج و ہڑتال کا اعلان

لاڑکانہ (انتخاب نیوز) لاڑکانہ میں پرامن احتجاجی ریلی کے دوران سورٹھ اور سسئی لوہار سمیت متعدد قومپرست کارکنان کی گرفتاری کیخلاف باقر نظامانی شہر میں شٹر بند ہڑتال کی گئی۔ سندھ کے مختلف شہروں سے کارکنان احتجاج کے لیے نکل آئے ہیں۔ دریں اثنا جسقم اور جساف نے سورٹھ اور سسئی کی گرفتاری کیخلاف کل سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ جسقم اور جساف آریسر نے سورٹھ لوہار، سسئی لوہار اور دیگر قومی کارکنوں کی گرفتاری اور ریاستی تشدد کیخلاف پیر 18 مارچ کو سندھ بھر میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کی کال دی ہے۔ علاوہ ازیں ورلڈ سندھی کانگریس نے لاڑکانہ سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بعد بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا۔ ورلڈ سندھی کانگریس فوری طور پر بین الاقوامی انسانی حقوق کی برادری سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سندھ پولیس اور حکومت سندھ، پاکستان کی جانب سے پرامن احتجاج کو دبانے کا نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں