بلوچستان حکومت اور محکمہ تعلیم اسکولوں میں درسی کتب کی فراہمی یقینی بنائے، غلام دستگیر بادینی
نوشکی (انتخاب نیوز) صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم اسکولوں میں درسی کتب کی فراہمی کو یقینی بنائے کتابیں نہ ملنے کی وجہ سے اسٹوڈنٹس کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہیں۔ جمعیت علماءاسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بھر میں یکم مارچ سے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہیں مگر بدقسمتی سے گزشتہ سال کی طرح ایک بار پھر محکمہ تعلیم کی جانب سے درسی کتب کی فراہمی تاخیر کا شکار ہیں جس سے اسکولوں میں طلباءو طالبات کی قیمتی وقت ضائع ہورہی ہیں تعلیمی سال کا ایک مہینہ گزرنے کو ہے لیکن مڈل اور ہائی سیکشن کے اسٹوڈنٹس کو کتابیں نہیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوشکی سمیت گرم علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے صرف دو ماہ رہ گئے ہیں اگر محکمہ تعلیم نے فوری طور پر کتب فراہم نہیں کی تو اندیشہ ہے کہ تعلیمی سال کے چھ ماہ بغیر پڑھائی کے گزر جائیں گے جس سے طلباءاور اساتذہ کے مشکلات میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور سیکرٹری تعلیم بلوچستان درسی کتب کی فراہمی میں تاخیری حربوں کا نوٹس لیں اور مڈل و ہائی اسکولز کے طلبا کو کتابیں فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔


