بلوچستان سینیٹ انتخابات، 36 میں سے 19 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل
کوئٹہ (یو این اے) سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے، 36 میں سے 19 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی۔ گزشتہ روز صوبائی الیکشن کمشنر محمدفرید آفریدی کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 36میں سے 19امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں انوارالحق کاکڑ، حسین اسلام ،جان محمدبلیدی ،مولاناعبدالواسع، ماہ زیب احمد،نسیم الرحمن ملاخیل، مولاناعبدالواسع(ٹیکنوکریٹ) ،قاری رحمت اللہ ،عشرت، یارمحمدلہڑی ،امجد علی صدیقی،حسن بانو، کرن گل الرحمن ،اعجاز احمد، احمد خان ،سردارالحاج محمدعمر گورگیج، میرچنگیز جمالی ،اورنگزیب کھیتران ،راحیلہ حمیددرانی شامل ہیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments


