کشمور میں ڈاکو راج، ڈکیتی مزاحمت پر سرکاری اسکول ٹیچر کو قتل کردیا گیا

کندھ کوٹ (انتخاب نیوز) ضلع کشمور میں ڈاکو راج برقرار، تنگوانی کے قریب انڈس ہائی وے پر ڈکیتی کی کوشش مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے سرکاری اسکول کے ٹیچر اللہ رکھیو نندوانی کو قتل کردیا۔ ٹیچر اسکول سے گھر واپس جارہا تھا کہ ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، تین روز قبل مقتول ٹیچر نے ڈاکو راج سے تنگ ہو کر ہتھیار اٹھا کر اسکول جانے کی وڈیو وائرل کی تھی۔ بے امنی سے تنگ ہو کر بیٹے کے ساتھ ہتھیار اٹھا کر اسکول جارہا ہوں ویڈیو وائرل میں بات چیت۔ آئے روز اغوا برائے تاوان قتل ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بڑھتی ہوئی بے امنی کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار، خوف کے مارے اساتذہ، طلباءاور شہریوں کا ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی سے فوری طور پر نوٹس لیکر قتل ہونے والے ٹیچر کی قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں