ملک بچانے کیلئے لیگی حکومت نیب کو ختم کرے، شاہد خاقان
اسلام آباد (انتخاب نیوز)سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نیب کی عدالت میں پانچواں سال شروع ہوگیا ہے، ایک نئی حکومت ملک میں آئی ہے چاہے جیسے بھی آئی ہے، صدر اور وزیراعظم دونوں نیب جیل میں لمبا عرصہ گزار چکے ہیں، چاروں وزیر اعلیٰ بھی نیب کی تفتیش بھگت چکے ہیں، اس حکومت نے جو قانون پاس کیے تھے وہ واپس لائیں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا تماشا ختم ہونا چاہیے،ورنہ ملک کے معاملات نہیں چلیں گے۔ صدر، وزیراعظم نیب کے گریجویٹ ہیں، آج کوئی افسر بھی کام کرنے کو تیار نہیں کیونکہ اس کو نیب کا خوف ہے، مسلم لیگ ن نے کہا تھا ہم نیب کو ختم کریں گے، اب مسلم لیگ ن سے درخواست ہے ملک کو بچائیں اس ادارے کو ختم کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کیس چلائے جائیں اور فیصلے کیے جائیں، ہم نے وہ ادارے بنائے ہیں جن کو نہ ملک کو فائدہ ہے نہ عوام کو، جس ملک میں حکومت فیصلے نہ کرسکے وہ نہیں چلتا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں حقیقت کو سامنے رکھنا چاہیے، بدقسمتی سے حکومت عوام کو بتاتی نہیں کہ مہنگائی ہوتی کیوں ہے؟، بانی پی ٹی ا?ئی اور شہازشریف نے نظام کے مطابق گیس اور بجلی میں اضافہ نہیں کیا، جس کی چیز کی قیمت خرید بڑھ جائے اس کی قیمت فروخت بھی بڑھانی پڑتی ہے اس نئی حکومت کے لیے دعا ہی کرسکتا ہوں، کام کریں گے تو چلیں گے ورنہ 20سال کام نہ کریں تو نہیں چل سکیں گے۔


