سیالکوٹ میں گھریلوتنازعے پر بیوی نے شوہر کو آگ لگا دی
سیالکوٹ(انتخاب نیوز)سیالکوٹ کے علاقے اگو میں گھیریلو تنازعے پر بیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگا دی، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ نے اپنی بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر شوہر کو آگ لگائی۔متاثرہ شخص ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ شخص کے جسم کا 60فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔متاثرہ شخص کی بیوی اور اس کی ۳ بہنوں سمیت بہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
Load/Hide Comments


