پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر پیپلز پارٹی رہنما شہلا رضا منتخب

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور ایم این اے سیدہ شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی صدر کے طور پر منتخب کر لیا گیا، تفصیلا کے مطابق پی ایچ ایف کانگریس کا غیر معمولی اجلاس کراچی میں ہوا، یہ اجلاس سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین نے طلب کیا تھا۔پی ایچ ایف کانگریس اجلاس میں نیشنل بینک اور پاکستان کسٹم کے نمائندگان بھی شریک ہوئے،کانگریس اجلاس میں 64 میں سے 54 ممبران نے شرکت کی۔پی ایچ ایف کانگریس اجلاس میں متفقہ طور پر شہلا رضا کو صدر منتخب کیا گیا، شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر بن گئیں۔ان کے علاوہ شجاع اقبال پاشا کو سیکرٹری فنانس منتخب کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں