بلوچستان کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ تعلیمی پسماندگی ہے،نیشنل پارٹی

اسلام آباد،پنجگور(یو این اے ) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی پھلیں بلوچ نے بلوچستان کے طلبا کے لئے ملکی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ کا مطالبہ کر دیا۔ پھلین بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ تعلیمی پسماندگی ہے اور اس وقت بلوچستان کے طو ل و عرض میں تعلیمی سہولیات کا فقدان اور وسائل کی عدم دستیابی ہے .تقریبا بلوچستان میں اسوقت تعلیمی شرح 41۔ سے 50فیصد ھے باقی صوبوں سے کافی کم ہےاور اب اقوام متحدہ کے ادارےUNESCO کے انداز کے مطابق 2million بچے اب بھی اسکولوں سے باہر ہیں جن کے لیے وسائل نہیں ہیں یا اسکول مو جو د نہیں ہیں پھلیں بلوچ نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت سپیشل گرانٹس کے ذریعے مزید اچھے تعلمی ادارے ہر ڈسٹرکٹ میں قائم کریں بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے مزید ملکی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ کا فوری طور پر علان کریں کیونکہ ایک طرف سیاسی محرومی اور دوسری طرف تعلیمی پسماندگی کی وجہ سے بلوچستان کرون وسط کا منظر پیش کررہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں