جی پی اے کمپلیکس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے قبول کر لی
گوادر(انتخاب نیوز)جی پی اے کمپلیکس میں دھماکے اورشدید فائرنگ ، تفصیلات کے مطابق فائرنگ اور دھماکے کی آواز سننے سے علاقے میںخوف و حراس پھیل گیا، پولیس کے مطابق جی پی اے کمپلیکس میں شدید فائرنگ کی گئی جس کے جواب میںفائرنگ سے تین مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے ۔سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے علاقہ گھیرے میں لے لیا گیا علاوہ ازیں حملہ آور جی ڈی اے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم ان کی تعداد تاحال معلوم نہ ہو سکا، تفصیلات کے مطابق گوادر کا یہ علاقہ چین کے زیر استعمال ہے ، چینی اور پاکستانی اعلیٰ سطحی حکام کی موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں۔مقامی افراد کے مطابق چار سے پانچ دھماکوں کی آواز سنائی دی گئیں جس کے بعد علاقے سے دھواں اٹھ رہا ہے، دھماکے اور فائرنگ کے بعد قانون نافز کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔بی ایل اے کے مجید بریگیڈنے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔


