سائفر سے متعلق عمران خان کا الزام سراسر جھوٹ ہے، امریکی ایوان نمائندگان کمیٹی کی سماعت

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں جمہوریت، پاک امریکا تعلقات پر امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کی سماعت۔ جنوبی ایشیا کیلئے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈولنڈلو کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ ری پبلکن رکن کانگریس اور چیئرمین کمیٹی جوولسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، سائفر کو امریکی سازش کہنے کا بانی پی ٹی آئی کا الزام سراسر جھوٹ ہے، یہ الزام اور سازشی نظریہ جھوٹ اور بے بنیاد ہے، میٹنگ میں شامل سفیر نے پاکستان کی حکومت کو بتایا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔ الیکشن سے پہلے انتخابی بدسلوکی اور تشدد کے بارے میں ہم فکر مند تھے۔ مداخلت یا دھوکا دہی کے دعوﺅں کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے، انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، میڈیا ورکرز پر حملوں، انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز تک رسائی پر پابندیوں کی مذمت کی گئی، انتخابی دھاندلیوں، تشدد اور دھمکیوں کے باوجود ووٹرز سامنے آئے، تین دہائیاں قبل نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان مقابلہ تھا، انتخابات کے اگلے دن محکمہ خارجہ نے ایک واضح بیان جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں