کسٹم کوئٹہ کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی 15 ٹن چھالیہ برآمد کرلی
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے چھالیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 کروڑ روپے مالیت کی 15 ٹن چھالیہ برآمد کرکے ٹرک اور شاہ زور گاڑی قبضے میں لے لی قائم مقام ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس ڈاکٹر نعمان کو خفیہ اطلاع ملی تھی جس کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس عثمان عزیز کی نگرانی میں انسپکٹر شبیر احمد اور دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے جبل نور اڈے پر بسوں کے ذریعے کراچی بھاری مقدار میں چھالیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ہزار گنجی بائی پاس کے علاقے میں ایک ٹرک اور ایک شاہ زور گاڑی کو روک کر چیک کیا جن میں بھاری مقدار میں چھالیہ لوڈ تھی دونوں گاڑیوں کو قبضے میں لے کر ان میں لوڈ 15 ٹن چھالیہ برآمد کرلی جس کو مسافر بسوں کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی سمگل کیا جانا تھا کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی قائم مقام ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس ڈاکٹر نعمان کا کہنا ہے کہ قبضے میں لی جانے والی چھالیہ کی گاڑیوں سمیت مالیت 4 کروڑ روپے بنتی ہے کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جس کا مقصد ملک کی معیشت کو سمگلنگ سے پہنچنے والے نقصان سے بچانا ہے اور ہم سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے تاکہ بلوچستان سے سمگلنگ کے خاتمے کو یقینی بنا کر قانونی تجارت کو فروغ دے سکیں ۔


