سندھ میں بے امنی جے یو آئی کا منتخب نمائندوں کے گھیراﺅ کا اعلان

جیکب آباد(بیورورپورٹ) سندہ میں پیپلز پارٹی کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد روانہ لاشوں کا ملنا، اغوائیں اور لوٹ مار انکی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر بدامنی کا خاتمہ اور عوام کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو عید کے بعد تحریک چلاکر منتخب نمائندوں کا گھیراو¿کیا جائے گا ،جے یو آئی سندہ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو کی مکہ مکرمہ سے بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندہ میں پیپلز پارٹی کو دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر خون میں لت پت لاشوں کا ملنا،اغواﺅں اور للوٹ مار حکومت کی ناکامی کا کہلا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکہ مکرمہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے،انہوں نے کہا کہ سندہ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے کہنے پر ایس پیز،ڈی ایس پیز اور تہانے کا عملہ لگائے جارہے ہیں جو کہ انصاف کا قتل ہے۔مزید کہا کہ امن امان کی صورتحال مخدوش ہوچکی ہے سندہ کو ڈاکوو¿ں کے حوالے کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکوو¿ں کے خلاف جوائنٹ آپریشن کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں