کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی و مغربی علاقوں میں بارشوں اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی

لاہور(انتخاب نیوز)جاتی ہوئی سردی کی لہر میں ایک بار پھر اضافہ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش نے پھر سے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا اور پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور، خوشاب ،حافظ آباد، جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔وادی نیلم میں کل سے پہاڑوں پر برفباری جبکہ رہائشی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ، بارش اور برفباری سے خنکی میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا، صبح سے وادی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباداورگردونواح میں بھی تیز بارش ہوئی ، وادی لیپا ، بالائی وادی نیلم میں بھی بادل برس پڑے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے مری گلیات، راولپنڈی، چکوال ، گجرات اور سیالکوٹ میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ خیبرپختونخواکےبالائی علاقوں میں بھی بارش اوربرفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں بارشوں کی بھی پیشگوئی کی ہے ، ڑوب ، شیرانی ، خاران ، گوادر، آواران، خضدار اور مستونگ میں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ، محکمہ موسمیات کی جانب سے کل شام تک پہاڑوں برفباری جبکہ رہائشی علاقوں میں بارش جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں