پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا
کراچی (انتخاب نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے جبکہ پورے ہفتے میں 64 پیسے سستا ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاﺅ 278 روپے 14 پیسے ہے جو گزشتہ روز کی اختتامی قیمت سے 26 پیسے کم ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک تبادلہ میں گزشتہ جمعے ڈالر 278 روپے 78 پیسے پر بند ہواتھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاﺅ 280 روپے 86 پیسے برقرار ہے۔
Load/Hide Comments


