اٹھارہویں ترمیم نے قوم پرستوں کو پہاڑوں سے اتار کر میز پر لایا،رضا ربانی
اسلام آباد؛سینٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تاثر دیا جارہا ہے جمہوری قوتیں اٹھارہویں ترمیم پر گفتگو سے گریز کر رہی ہیں،اس بحث سے پیچھے ہٹنے کا تاثر درست نہیں،پاکستان کی اشرافیہ کی جنگ یہی رہی ہے کہ تمام ملکی وسائل پر اسلام آباد کا قبضہ برقرار رہے،اشرافیہ صوبوں کے وسائل پر قابض ہونا چاہتی ہے،این ایف سی ایوارڈ 1973 کے آئین کے تحت آیا اٹھارہویں ترمیم کے تحت نہیں،گیارہ گیارہ سال این ایف سی ایوارڈ نہیں آتا رہا،ابھی بھی نیا این ایف سی ایوارڈ نہیں آرہا،یہ آج کی بات نہیں ملک کے اشرفیہ کی سینتالیس سے کوشش ہے اسلام آباد اور کراچی پر قبضہ رہے،اس دفع آئی ایم ایف بھی شامل ہوگیا،آئی ایم ایف کو صوبوں کو مالیاتی اختیار پر اعتراض ہے،عالمی مالیاتی سامراج اور اشرافیہ ملکر صوبوں کے وسائل پر قبضہ چاہتی ہے،اس وقت بھی مشرقی پاکستان کے لوگوں کو انکا حصہ نہیں دیا گیا،اٹھارہویں ترمیم این ایف سی کو نہیں لائی،یہ حق صوبوں کو آئین نے دیا،وفاق صوبوں کے وسائل پر قابض رہا،آج بھی نیا این ایف سی نہیں آ رہا ہے،ٹیکس بیس وفاقی حکومت نہیں بڑھا رہی،اٹھارہویں ترمیم کو صرف قانون کو نہ دیکھیں،اٹھارہویں ترمیم نے قوم پرستوں کو پہاڑوں سے اتار کر میز پر لایا۔


