یورپ کے پہلے سیاہ فام وان گیتھنگ ویلز کے وزیر اعظم بن گئے
لندن(آئی این پی)ویلش لیبر پارٹی کے رہنما وان گیتھنگ پارلیمان میں رائے دہی کے ساتھ ویلز کے علاقائی وزیر اعظم منتخب ہوئے جو کہ یورپ میں افریقی نژاد پہلے رہنما بن گئے ہیں۔وان گیتھنگ جو 16مارچ کو پارٹی رہنما اور وزیر اعظم مارک ڈریک فورڈ کے استعفی کے بعد پارٹی لیڈر منتخب ہوئے تھے انہوں نے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے پلیڈ کیمرو پارٹی کے رہنما ر اے پی آئیو رورتھ اور ویلش کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اینڈریو ڈیوس سے مقابلہ کیا۔ویلش پارلیمان میں 60نشستیں ہیں، وزیراعظم کے امیدواروں کے لیے 51ووٹ ڈالے گئے جبکہ گیتھنگ کو 27، ڈیوس کو 13اور اے پی ایورورتھ کو 11 ووٹ ملے۔اس نتیجے میں گیتھنگ ملک کے نئے اور یورپ کے پہلے افریقی نژاد وزیر اعظم بن گئے۔
Load/Hide Comments


