سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان انتقال کر گئے

لاہور(انتخاب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے سابق چیئرمین شہریار محمد خان لاہور میں انتقال کر گئے، مرحوم معروف سفارکار بھی تھے، میت بذریعہ ایئر ایمبولنس کراچی لا کر نماز جنازہ ادا کی جائے گی، شہریار خان کے اہل خانہ کی جانب سے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔مرحوم سابق چیئرمین پی سی بی کی عمر 89 برس تھی۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ہیں، شہریار خان قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر، 2 بار چیئرمین پی سی بی اور سیکرٹری خارجہ بھی رہے۔ شہریار خان کی ہفتے کی صبح ساڑھے 4 بجے گھر پر اچانک طبیعت خراب ہوئی، جس کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں