عالمی بینک نے پاکستان کے دو منصوبوں کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے دو منصوبوں کی معاونت کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی خبر کے مطابق پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ (7کروڑ 80 لاکھ ڈالر )کا پروجیکٹ شہریوں اور فرموں کے لیے ڈیجیٹل طور پر عوامی خدمات کی فراہمی کی توسیع میں مدد کرے گا جب کہ سندھ بیراجز امپروومنٹ (7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر) پرجیکٹ کے لیے دوسری اضافی فنانسنگ سیلاب سے بہتر لچک اور سندھ کے تین بیراجوں کی قابل اعتماد، حفاظت اور انتظام کی بہتری میں مدد ملے گی۔ پاکستان کے لیے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہیسن نے کہا کہ 2022 میں پاکستان میں آنے والا تباہ کن سیلاب اس طرح کی آفات سے نمٹنے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے جس میں بیراجوں اور ان کے انتظام کو مضبوط بنانا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کی حمایت معاشی اور سماجی ترقی، رابطے کو وسعت دینے اور شہریوں اور کاروباری افراد، خاص طور پر خواتین کے لیے حکومت اور مالیاتی خدمات تک رسائی کو وسعت دینے کا اہم ذریعہ ہے۔ ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ (ڈی آئی پی) ڈیجیٹل تصدیق اور ڈیٹا شیئرنگ پلیٹ فارمز تیار کرے گا تاکہ پاکستان کو آفات کے بڑے نقصانات کا زیادہ بہتر اور موثر انداز میں جواب دینے، شہریوں اور فرموں کو بہتر لانے، گورنمنٹ خدمات فراہم کرنے اور اس شعبے میں ریگولیٹری اصلاحات کی حمایت کرنے کے قابل بنایا جاسکے، جس میں زیادہ سے زیادہ نجی شراکت داری کو قابل بنانا، ذاتی ڈیٹا کے تحفظ، آن لائن سیفٹی کو مضبوط بنانا شامل ہے۔ یہ منصوبہ خاص طور پر خواتین کو بینک اکاو¿نٹ کھولنے یا اسمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے کریڈٹ کے لیے دور سے درخواست دینے کے قابل بنا کر مالی شمولیت کو بھی فروغ دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں