23 مارچ کی پریڈ میں چین سمیت دیگر ممالک کے فوجی دستوں کی شرکت

اسلام آباد (انتخاب نیوز) 23 مارچ کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں چین سمیت دیگر دوست ممالک کے دستوں نے بھی شرکت کی۔ 23 مارچ کی مناسبت سے اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراﺅنڈ میں مسلح افواج کی جانب سے مشترکہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراءاور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔ پریڈ میں جنگی ہتھیاروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ پاکستان ایئر فورس کے جدید ترین طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور فوجی دستوں نے سلامی پیش کی۔ مسلح افواج میں شامل خواتین کے دستوں کے علاوہ چین اور آذربائیجان کے فوجی دستوں نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ چینی دستے نے ‘long live china Pakistan friendship‘ کا نعرہ لگایا۔ 33 رکنی دستے کی قیادت چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سینئر کرنل نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں