دنیا بھر میں مسیحی برادری بروز اتوار پام سنڈے کا مذہبی تہوار منائےگی

لاہور (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری پام سنڈے کا مذہبی تہوار آج (اتوار) 24 مارچ کو جوش و خروش سے منائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے مسیحی عبادتگاہوں میں خصوصی مذہبی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک و قومی کی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔پام سنڈے روایتی طور پر حضرت عیسیٰ کے یروشلم میں داخلے سے منسوب ہے۔اس روز کی مناسبت سے جلوس بھی نکالے جائیں گے جس میں مسیحیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے ۔ مسیحیوں کی روایات کے مطابق پیر سے مقدس ہفتے کا آغاز ہو گا،مسیحی رواں ہفتے گڈ فرائیڈے جبکہ اتوار کو اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار ایسٹر منائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں