طور خم سرحد پر ایف سی اور ایف آئی اے کے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) طورخم سرحد پر ایف سی اور ایف آئی اے کے اہلکار وں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد لڑائی ہوگئی۔ایف سی اور ایف آئی اے کے اہلکاروں کی آپس کی لڑائی میں کچھ اہلکار زخمی بھی ہوئے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اداروں کے درمیان تلخ کلامی رش کم کرنے کے معاملے پر ہوئی تھی۔ دونوں اداروں کے حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر معاملہ حل کر دیا ہے اور طورخم سرحدی گزرگاہ 4 گھنٹے بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھول دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


