چمن میں ڈاکو درسی کی دکان سے 22 جوڑے کپڑے اور دیگر سامان لے اڑے

چمن ( یو این اے ) سرحدی شہر چمن میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے مہاجر ملا غنی محلہ میں قائم سید الرحمن ٹیلر سے گزشتہ روز گن پوائنٹ پر 22 جوڑے کپڑے اور تقریبا 10 عدد چادر لے گئے ٹیلر کے مطابق یہ کپڑے اور چادر عید کیلئے گاہکوں کے تھے جس سے چھین لئے گئے سرکار نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ڈاکووں کے رحم و کرم پر چھوڑے ہیں انتظامیہ گشت نام کی کوئی چیز نہیں ہے کسی علاقے میں واردات ہوتی ہے تو پولیس اور لیویز ایک دوسرے کا ایریا بتا کر ایف آئی آر نہیں کاٹتے ہیں جب چور پکڑتے ہیں تو پھر ایریا نہیں ہوتی ہر کوئی اپنا کریڈٹ لیتا ہے لہذا چیف سیکرٹری اور جناب سپیکر صورتحال کا نوٹس لیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں